Justuju Tv جستجو ٹی وی

Equipped with Google Analytics:


Monday, November 9, 2009

Police to Control Tenants Data کرایہ دار اب پولیس کے قابو میں

کراچی(این این آئی) سندھ میں کرائے داروں کے حوالے سے بل اسمبلی میں لانے کی تیاریاں مکمل: ڈرافٹ تیار کرلیا گیا، بل کی منظوری کے بعدعلاقہ کا ایس ایچ او کرایہ داروں کے حو الے سے ہفتہ وار رپورٹ مرتب کرنے کا پابند ہوگا۔

صوبائی حکومت کے ذرائع کے مطابق چند روز قبل صوبائی وزارت قانون اور وزارت داخلہ کا ایک مشترکہ اجلاس ہوا تھاجس میں سندھ میں کرایہ داراور باالخصوص غیر ملکی کرایہ داروں سے متعلق معلومات اور کوائف کا ریکارڈ مرتب کرنے کے حوالے سے اسمبلی میں ایک بل لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اسبل کی تیاری کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے ایک ڈرافٹ تیارکرکے دونوں وزارتوں کے سیکرٹریز کے حوالےکردیا ہے جس کے بعد متعلقہ وزارت اسے کسی بھی اسمبلی اجلاس میں پیش کرسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ بل کی منظوری کے بعد علاقے کا ایس ایچ او اسٹیٹ ایجنٹس، مالک مکان، اپارٹمنٹس کی یونین کے عہدیداروں کو پابند کر ے گا کہ وہ کسی بھی نئےکرایہ دار کو مکان یا فلیٹ کرایہ پر دینے سے قبل پولیس کو آگاہ کریگا جبکہ کرایہ دار 2 ضمانتی اور اسٹیٹ ایجنٹس اپنے شناختی کارڈ کی 2، 2 فوٹو کاپیاں تھانہ میں جمع کروائیں گے جس کے بعد متعلقہ ایس ایچ او ہفتہ وار اپنے ٹی پی او کو رپورٹ کر ے گا اور پھر ٹی پی او ماہانہ رپورٹ اپنےافسران بالا کو ارسال کریں گے۔

No comments: