Justuju Tv جستجو ٹی وی

Equipped with Google Analytics:


Sunday, June 14, 2009

NTN Required (National Tax Number)







کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نئے مالی سال سے بینک اکاؤنٹ کھولنے کیلئے این ٹی این لازم ہوگا۔ حکومت نے یہ اقدام ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلئے اٹھایا ہے۔ نئے فنانس بل میں تجویز کیا گیا ہے کہ پراپرٹی کی خریداری کمرشل اور صنعتی گیس یا بجلی کا کنکشن حاصل کرنے کیلئے بھی این ٹی این لازم ہوگا۔ نئے فنانس بل میں بھی لازم کیا گیا ہے کہ تمام این ٹی این ہولڈرز کیلئے ریٹرن جمع کرانا بھی لازم ہوگا۔ فنانس بل کے تحت یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ 500 مربع گز سے زیادہ کے مکان اور 2000 مربع فٹ کے فلیٹ رکھنے والے کیلئے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانا لازم ہوگا۔ ہزار سی سی کی گاڑی رکھنے والوں کو بھی ریٹرن جمع کرانا ہوگا۔

No comments: