2009-04-19 00:00:00 PSTجائیداد منتقل کرنے کیلئے یوٹیلیٹی سروسز چارجز کی ادائیگی کی شرط
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی نے تمام جائیداد کی خرید و فروخت اور منتقلی کی اجازت کو یوٹیلیٹی سروسز چارجز کی ادائیگی سے مشروط کردیا ہے۔ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق تمام شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے مفاد میں سٹی کونسل کراچی کے منظور کردہ یوٹیلیٹی سروسز چارجز کی وقت پر ادائیگی کریں جو یکم جنوری 2009ءسے نافذ العمل ہے۔ یوٹیلیٹی سروسز چارجز شہر کے انفرااسٹرکچر ، پارکوں، فلائی اوورز، انڈرپاسز اور دیگر انفرااسٹرکچر کی دیکھ بھال و مرمت کے لیے نافذ کیا گیا ہے۔ اس کی ادائیگی نہ کرنے والے صارفین کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہر قسم کی جائیدادکی خرید وفروخت اور منتقلی کو یوٹیلیٹی سروسز چارجز سے مشروط کرتے ہوئے پالیسی ترتیب دی گئی ہے کہ جائیداد کی خرید و فروخت اور منتقلی کے وقت دیگر یوٹیلیٹی سروسز چارجز کے بقایاجات کی مکمل ادائیگی کرنا ہوگی لہٰذا شہریوں سے کہا گیا ہے کہ بقایاجات کے بھاری بوجھ سے بچنے کے لیے یوٹیلیٹی سروسز چارجز وقت پر ادا کریں۔ |
No comments:
Post a Comment