2008-12-07 00:00:00 PSTدبئی ‘منافع کے لالچ میں پاکستانیوں کے اربوں روپے ڈوب گئے
اسلام آباد(ثناءنےوز )پاکستان اکانومی واچ نے کہا ہے کہ دبئی کی پراپرٹی مارکیٹ میں بھاری سرمایہ کاری کرنے والے پاکستانیوں کے اربوں ڈالر ڈوب گئے ہیںاوردلال روپوش ہو گئے ہیں۔دبئی میںدنیا کی چوٹی کی بڑی پراپرٹی فرموںکے شئیرز 85 فیصدتک گر گئے ہیں۔دنیا کے مہنگے ترین ہاﺅسنگ پراجیکٹس،ٹریڈ ٹاورز، ہوٹلوں اور شاپنگ سینٹروں سمیت سےکڑوںمنصوبوں پر کام رک گیا ہے۔ مالی بحران شدید ہو گیااورصرف پراپرٹی سیکٹرکے نقصانات دبئی کے جی ڈی پی کے برابر پہنچ گئے ہیں۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے پاکستان اکانومی واچ کی تیار کردہ ’اوورسیز انوےسٹمنٹ رسک رپورٹ‘ کے مندرجات بتاتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی مرکزی حکومت اپنی ساکھ بچانے کے لےے اربوں ڈالر بیل آﺅٹ پر لگا رہی ہے۔ صرف بینکنگ سسٹم کو بچانے کے 29 ارب ڈالر لگائے جا رہے ہیں۔اس وقت امارات کے پاس 500 ارب ڈالر سے زیادہ نہیں ہیں۔ عالمی بحران میں پہلے ہی ابو ظہبی انوسےٹمنٹ اتھارٹی کو 100 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ دبئی کی حکومت کو مجموعی طور پرکئی سو ارب ڈالر کے نقصانات اور ڈیفالٹ کے اندیشوں کا سامنا ہے۔ اس صورتحال سے نمٹنے کے لےے اثاثے فروخت کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ڈاکٹر مغل نے کہا کہ پاکستانیوں کو سبز باغ دکھا کر انھیں لوٹنے والے مڈل مین، سٹہ باز ،ڈیلراور نام نہاد ڈویلپرغائب ہو گئے ہیں۔ حکومت ان کا محاسبہ کرے۔ رپورٹ کے مطابق تیل کی دولت پر انحصار کرنے والے ممالک قیمتوں میں 60فیصدتک کمی سے پہلے ہی پریشان ہیںاور اب پراپرٹی کی قیمت 50 سے اسی فیصد تک گر گئی ہے۔
|
No comments:
Post a Comment