وزیراعلیٰ سندھ کے بیٹوں کے مابین زمین کا تنازع حل نہ ہوسکا
خیرپور(نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ کے بیٹوں میں زرعی زمین کی ملکیت کا تنازعہ مظفرعلی شاہ کے منشی کی جانب سے عدالت میں وزیراعلیٰ ہاﺅسکمپلینٹ سینٹر انچارج ‘ ایس پی او کوٹ ڈیجی اور ایس ایچ او کنب کے خلاف عدالت میں پٹیشن داخل‘ نوٹس جاری16 جنوری کو عدالت میں جواب داخل کرانے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے تین فرزندوں سید مظفرعلی شاہ‘ لیاقت علی شاہ اور اسدعلی شاہ کے مابین تعلقہ کوٹ ڈیجی کے دیہہ میرخان محمدکی زرعی اراضی کی ملکیت کا تنازعہ نہ ہوسکا۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج خیرپورغلام قادرلغاری کی عدالت میں مظفرعلی شاہ کے منشی میرمحمد ولد عنایت اللہ پھلپھوٹو نے وزیراعلیٰ ہاﺅس کراچی میں قائم شکایات سینٹرکے انچارج امتیازولد فضل محمدملاح‘ ایس پی اوکوٹ ڈیجی آغاعیدن پٹھان اورکنب تھانے کے ایس ایچ او کے خلاف پٹیشن داخل کراتے ہوئے تحریرکیاہے کہ امتیاز ملاح اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے زمین سے قبضہ ختم کرانے کے لیے پولیس کی مدد سے ہراساں کررہاہے اورجھوٹے مقدمات میں الجھانے کی دھمکیاں دے رہاہے۔ عدالت نے پٹیشن قابل سماعت قراردیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو 19 جنوری 09 کو عدالت میں پیش ہوکر جواب داخل کرانے کاحکم دے دیاہے۔
|
No comments:
Post a Comment